ماہ شعبان کی فضیلت او رشب برات کی حقیقت
ماہِ شعبان کی فضيلت
يہ شعبان کا مہينہ ہے ،مہينوں سے متعلق اللہ تعالی ارشاد فرماتا ہے:
(( إ ن عدة الشهور عند الله اثنا عشر شهراًفي کتاب الله يوم خلق السموات والارض منها اربعة حرم)) (سورة توبہ 36)
مہينوں کی گنتی اللہ کے نزديک کتاب اللہ ميں بارہ کی ہے ،اسي دن سے جب سے آسمان وزمين کو اس نے پيدا کيا ہے ان ميں سے چار حرمت وادب کے ہيں ،،
ابتداء آفرينش سے ہی اللہ تعالی نے بارہ مہينے مقرر فرمائے ہيں جن ميں چار حرمت والے ہيں اور وہ چار مہينے يہ ہيں :رجب، ذو القعدة ،ذوالحجة اور محرم بعض مہينے کی فضيلت اور اہميت کتاب وسنت سے ثابت ہے جيسے ماہِ رمضان ،ذوالحجة و محرم اور شعبان وغيرہ ،مگر ماہ شعبان کی فضيلتوں کو کچھ لوگوں نے اسقدر بڑھ چڑھ کر بيان کرنا شروع کرديا کہ ان فضيلتوں کے سامنے ماہ رمضان کی فضيلتيں کم نظر آنے لگيں.ماہ شعبان کی فضيلت سے متعلق چند صحيح احاديث ملاحظہ فرمائيے:
عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہيں کہ :رسول اللہ صلی اللہ عليہ وسلم جب روزہ رکھنے لگتے تھے تو ہم کہتے تھے کہ اب افطار نہيں کريں گے، اور جب روزہ رکھنا چھوڑديتے تھے تو ہم کہتے تھے کہ اب روزہ نہيں رکھيں گے.اور ميں نے نہيں ديکھا کہ رسول اللہ عليہ وسلم نے رمضان کے علاوہ کسی مہينہ ميں مکمل ايک ماہ روزہ رکھاہو، اور ميں نے نہيں ديکھا کہ آپ صلی اللہ عليہ سلم رمضان کے بعد شعبان مہينہ سے زيادہ کسي مہينہ ميں روزہ رکھتے ہوں،،
(بخاري کتاب الصوم باب:52حديث:736)
انہيں سے مروی ہے وہ فرماتی ہيں کہ ميں نے نبی صلی اللہ عليہ وسلم کو نہيں ديکھاکہ شعبان سے زيادہ(رمضان کے بعد) کسی مہينہ ميں روزہ رکھتے ہوں،چند دن چھوڑ کر پورے ماہ روزہ رکھتے تھے،،
( ترمذی کتاب الصوم باب:37حديث: 736)
انہيں سے مروی ہے کہ نبی کريم صلي اللہ عليہ وسلم مہينوں ميں سب سے زيادہ شعبان ميں روزہ رکھناپسند کرتے تھے اور ساتھ ہی رمضان کو بھی ملا ليتے ،، (ابو داؤد کتاب الصوم باب:57حديث:2431)
اسی طرح ام سلمہ رضي اللہ عنہا سے مروی کہ ميں نے نبی صلي اللہ عليہ وسلم کو شعبان اور رمضان کے علاوہ کسی اور دو مہينے ميں مسلسل روزہ رکھتے ہوئے نہيں ديکھا ،،(ترمذی کتاب الصوم باب:37حديث:736)
شب برات کی حقيقت
(( انا انزلننه في ليلة مباركة انا کنا منذرين فيها يفرق کل امر حکيم)) (الدخان : 3,4 )
” تحقيق ہم نے وہ کتاب بابرکت رات ميں اتاری ہے بے شک ہم لوگوں کو ڈرائيں گے اسي رات ميں تمام باحکمت امور کی تفصيل کی جائے گی “
ليلۃ مبارکہ کی تشريح
اس آيت کی تفسير ميں مفسرين کے دو قول ہيں بعض کے نزديک ليلۃمبارکہ سے مراد ليلۃالقدر ( جو رمضان ميں آتی ہے) اور بعض کے نزديک شب برات ہے
((قيل سميت ليلة البراۃ لان براتين براۃ الاشقياءمن الرحمن وبراۃ الاولياءمن الخذلان))
(غنیۃ الطالبين : 192/1(
شب برات اس لئے نام رکھا گيا کہ اس ميں دو نجاتيں ہيں ايک نجات بدبختوں کی عذاب الہي سے ، دوسری نجات اولياءاللہ کی رسوائي و ذلت سے
(( قال قتادة وابن زيد هي ليلة القدر انزل الله القرآن في ليلة القدر قيل هي ليلة النصف من شعبان)) (معالم خازن : 143/5 )
((وعن بعض هي ليلة النصف من شعبان)) (جامع البيان : 420)
((هي ليلة القدر او ليلة النصف من شعبان نزل فيها من ام الکتاب من السماءالسابعة الي السماءالدنيا والجمهور علي الاول کذا في المدارک)) (جلالين : 410 )
مذکورہ عبارات ميں بعض نے ليلۃ مبارکۃ سے مراد ليلۃ القدر بھی ليا ہے اور بعض نے شب برات ( پندرہ شعبان ) مراد ليا ہے تفسير صاوی ميں ہے :
((هي ليلة النصف من شعبان هو قول عکرمة وطاتفة وجه بامور منها ان ليلة النصف من شعبان لها اربعة اسماءليلة المباركة وليلة البراة وليلة الرحمة وليلة الصک ومن افضل العبادة فيها)) (حاشيہ جلالين : 410 )
تفسير صاوی ميں ہے کہ ليلۃ سے مراد شب برات ہے يہ مسلک عکرمہ اور ايک دوسرے گروہ کا ہے اس کی توجيہ يہ بيان فرمائی ہے کہ ليلۃ مبارکۃ کے چار نام ہيں :
1 ليلة مباركة 2 ليلة الرحمة 3 ليلة البراة 4 ليلة الصك
اور اس ميں عبادت کی بڑي فضيلت ہے-
امام شوکانی فتح القدير ميں رقمطراز ہيں کہ ليلۃ مبارکہ سے مراد ليلۃ القدر ہے اور اس کے چار نام ہيں :
ليلة مباركة، ليلة البراة ، ليلة الصک ، ليلة القدر-
امام شوکانی فرماتے ہيں کہ : جمہور کا مسلک بالکل صحيح ہے -کہ ليلہ مبارکہ سے مراد ليلۃالقدر ہے ، شب براۃ نہيں ہے کيونکہ اللہ تعالی نے اس جگہ اجمال سے بيان فرمايا اور سورۃ القدر ميں بيان فرمايا کہ :
((انا أنزلنه في ليلة القدر ))
يعني قرآن مجيد رمضان المبارک ميں ليلۃ القدر کو نازل کيا گيا ، جس کو اس جگہ ليلۃمبارکۃسے تعبير فرمايا ہے اس وضاحت کے بعد کوئي شبہ باقي نہيں رہا
فتح القدير ميں ہے کہ
: ” حضرت عطيہ ابن اسود رضي اللہ عنہ نے عبداللہ بن عباس رضي اللہ عنہ سے سوال کيا کہ ميرے دل ميں ان تين آيتوں کے بارے ميں شک ہے کہ اس سے کيا مراد ہے
1 . رمضان کا وہ مہينہ جس ميں قرآن مجيد نازل کيا گيا
2 . بے شک ہم نے قرآن کو ليلۃ القدر ميں نازل کيا ہے
3 . بے شک ہم نے قرآن کو ليلۃ مبارکہ ميں نازل کيا ہے
حضرت عبداللہ بن عباس رضي اللہ عنہ نے جواب ديا کہ قرآن رمضان ميں ليلۃالقدر کو نازل کيا گيا اور اسی کا نام ليلۃمبارکہ ہے تفسير کبير ميں ہے :
((القائلون بان المراد من الليلة المذکورة في هذه الاية هي ليلة النصف من شعبان فما رأيت لهم دليلا يقول عليه))
يعني جو لوگ کہتے ہيں کہ ليلۃمبارکۃ سے مراد شب برات ہے ان کے پاس کوئی دليل نہيں ہے
تفسير ابن کثير ميں ہے کہ :
((من قال انها ليلة النصف من شعبان فقد ابعد النجحة فان نص القرآن إنها في رمضان))
جس نے کہا کہ ليلۃ مبارکہ سے مراد شب برات ہے اس نے دور کی بات کہی کيونکہ نصِ قرآن سے ثابت ہے کہ وہ رمضان ميں ہے ( تفسير ابن کثير137/2 )
تحفۃ الاحوذی ميں ہے کہ تو جان لے بے شک آيت :
((انا انزلنه في ليلة مباركة))
ليلۃمبارکہ سے مراد جمہور کے نزديک ليلۃ القدر ہے بعض اسے شب برات سمجھتے ہيں جمہور کا مسلک صحيح ہے
بعض اسلاف کا خيال ہے کہ ليلۃ مبارکہ سے مراد شب برات ہے ليکن يہ قول نصوص قرآن کے مخالف ہے کيونکہ قرآن کا نزول رمضان ميں ليلۃ القدر ميں ہے لہذا ليلۃمبارکہ سے مراد بھی ليلۃ القدر ہے اس طرح آيات ميں کوئی اختلاف نہيں ہے
شبِ برات کی احاديث اور ان کی حيثيت :
1:حديث عائشہ رضی اللہ عنہا : جامع ترمذي ميں ہے ( ترجمہ بے شک اللہ تعالی شب برات کو آسمان دنيا پر نزول فرماتے ہيں اور بنی کلب کی بکريوں کے بالوں سے زيادہ گناہ گاروں کو معاف فرماتے ہيں
امام ترمذي رحمہ اللہ فرماتے ہيں کہ ميں نے حضرت امام محمد بن اسماعيل بخاری رحمہ اللہ سے سنا وہ اس حديث کو ضعيف قرار ديتے ہيں کيونکہ حجاج سے يحيی اور يحيی سے عروہ کا سماع ثابت نہيں ہے لہذا حديث منقطع ہے
2 :حديث حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ :
((يطلع الله الي جميع خلقه ليلة النصف من شعبان فيغفره لجميع خلقه الا لمشرک او مشاحن))
(طبرانی ، ابن ماجہ ، صحيح ابن حبان فی سندہ عند ابن ماجہ ابن لہيعۃ وھو ضعيف )
” شب برات کو اللہ تعالی اپنی تمام مخلوق کی طرف ديکھتے ہيں ، مشرک و کينہ پرور کے ماسوا ہر ايک کو معاف فرماتے ہيں اس روايت ميں ابن لہيعۃ راوي ضعيف ہے “
:3حديث عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ :
((يطلع الله عزوجل الي عامة ليلة النصف من شعبان فيغفره لعبادہ الا اثنين مشاحن وقاتل النفس ، قال المنذري رواہ احمد باسناده))’’ شب برات کو اللہ تعالی کينہ پرور اور قاتل کے سوا ہر ايک کو معاف فرماتے ہيں ‘‘ علامہ امام منذری رحمہ اللہ نے فرمايا کہ امام احمد رحمہ اللہ نے اس کو ضعيف سے روايت کيا ہے -
4 :حديث کثير بن مرۃ رضی اللہ عنہ :
” في ليلة النصف من شعبان يغفر الله عزوجل لاهل الارض الا مشرک او مشاحن قال المنذري رواہ اليه قي وقال هذا مرسل جيد “ امام منذری رحمہ اللہ نے کہا ہے کہ امام بيہقی نے روايت کر کے فرمايا کہ يہ روايت بہت مرسل ہے
5 :حديث حضرت علی رضی اللہ عنہ : ابن ماجہ
جب شب پندرہ شعبان ( شب برات ) ہوتی ہے تو رات کو قيام کرو اور دن کو روزہ رکھو بے شک اللہ تعالي غروب شمس کے وقت آسمان دنيا پر نزول فرماتا ہے ارشاد ہوتا ہے کہ ہے کوئی بخشش مانگنے والا ، اس کو بخش دوں گا ، کوئی رزق لينے والا ہے اسے ميں رزق دوں گا ، کوئی مصيبت زدہ ہے اس کی مصيبت کو دور کروں گا ، کوئی فلاں فلاں حاجت والا ہے طلوع صبح صادق تک اللہ تعالي يہی ندا ديتے رہتے ہيں
تحفۃ الاحوذي : 53/2 ميں ہے کہ :
حديث علی رضی اللہ عنہ کی سند ميں ابوبکر بن عبداللہ راوی ہے جس پر وضع روايت کا الزام ہے امام بکاری رحمہ اللہ نے اس کو ضعيف قرار ديا ہے اور امام نسائی نے متروک الحديث کہا ہے مولانا عبدالرحمن مبارکپوری رحمہ اللہ فرماتے ہيں کہ روزہ شبِ برات کے بارہ ميں کوئی حديث صحيح مرفوع ميں نے نہيں پائی باقی حديث حضرت علي رضی اللہ عنہ جس کو ابن ماجہ نے روايت کيا ہے وہ بہت ضعيف ہے امام جوزی رحمہ اللہ نے موضوعات ميں حضرت علی رضي اللہ عنہ سے ايک روايت نقل کی ہے جو کہ پندرہ شعبان کا روزہ رکھے گا اس کے ساٹھ سال گذشتہ اور ساٹھ سال آئندہ کے گناہ معاف کئے جائيں گے- فرماتے ہيں کہ يہ حديث موضوع ہے اور اس کي سند تاريک و سياہ ہے
احاديث مذکورہ بالا ميں چند اخلاقي و اعتقادی گناہ ايسے بھی ہيں جن کا ارتکاب کرنے والے اس رحمت بھری رات ميں بخشش و مغفرت سے محروم رہتے ہيں جيسے مشرک ، کينہ روي ، قتل نفس ، زنا و شراب نوشی، قطع رحمی وغيرہ اگر کبائر کا مرتکب خلوصِ دل سے توبہ کرے تو اللہ تعالی اس کو معاف کر ديتے ہيں
قرآن ميں ہے :
((ياعبادي الذين اسرفوا علي انفسهم لا تقنطوا من رحمة الله )) (الزمر : 52 )
فرمايا اے ميرے بندے گناہ کر کے اپنے نفس پر ظلم کيا ہے ميری رحمت سے نااميد نہ ہو جاؤ
حديث ميں ہے :
((التائب من الذنب کمن لا ذنب له ))
جو صد دل سے توبہ کرتا ہے ، گناہ سے پاک ہو جاتا ہے-
6 :حديث مغيرہ بن اخنس رضی اللہ عنہ :
((تقطع الرجال من شعبان الي شعبان حتي ان الرجل ينكح ويولد له وقد اخرج اسمه في الموتي فهو حديث مرسل ، ومثله لاي عاض به النصوص )) (تفسير ابن کثير : 137/4)
اس رات شعبان سے شعبان تک لوگوں کی عمريں لکھی جاتی ہيں ، يہاں تک کہ ايک آدمی نکاح کرے گا اس کے ہاں بچہ پيدا ہو گا اور اس کا نام مردوں ميں لکھا جا چکا ہے ( يہ حديث مرسل ہے اس کا نصوص سے مقابلہ نہيں کيا جاسکتا )
نمازِ شب برات
1 :قال القاري في المرقاة ان مائة رکعة في نصف شعبان او الصلوۃ الف رکعة الم يات بها خبر ولا اثر .... الخ ( تحفۃالاحوذی : 53/2 )
حضرت ملا علی قاری رحمہ اللہ نے مرقاۃ مشکوۃ ميں بيان کيا ہے کہ شب برات ميں سو رکعت نماز اور ہزار رکعت نماز باجماعت يا انفرادی ، اس کا ثبوت کسی بھی صحيح حديث ميں نہيں ہے جو امام ديلمی اور صاحب احياءوغيرہ نے نقل کيا ہے يہ ضعيف وموضوع ہے
2 :علامہ عبدالحئی لکھنوی رحمہ اللہ ” آثار مرفوعہ “ ميں فرماتے ہيں -
” ان تمام احاديث قوليہ و فعليہ سے معلوم ہوا کہ اس رات عبادت زيادہ کرنا مستحب ہے ليکن لوگوں کو نماز اور غير نماز ميں فرق رہے جو چاہيں عبادت کريں ليکن اس رات عبادت مخصوصہ کيفيت مخصوصہ کے ساتھ اس کا کوئی ثبوت نہيں- مطلق نماز نفلی شب برات اور اس کے علاوہ راتوں ميں جائز ہے-
اس ميں کوئی اختلاف نہيں - شيخ ابراہيم جلی ” منیۃالمصلی“ کی شرح ” غنیۃالمستملی “ ميں فرماتے ہيں : ” اس سے معلوم ہوا کہ صلوۃالرغائب جو رجب کے پہلے جمعہ کو پڑھی جاتی ہے اور پندرہويں شعبان کی رات اور رمضان کی ستائيسويں رات ( ليلۃ القدر ) کی جو نماز باجماعت ادا کی جاتی ہے-ان راتوں ميں نماز باجماعت پڑھنا بدعت اور مکروہ ہے-( يہ وعيد نماز تراويح کے علاوہ نفلی نماز باجماعت کے لئے ہے ) يعنی بعض لوگوں کا خيال ہے کہ ضعيف روايت کو فضائل اعمال ميں قبول کرنے پر تمام کا اتفاق ہے -اس کے متعلق علامہ عبدالحئی رحمہ اللہ فرماتے ہيں :
” فضائل اعمال ميں بھی قبول نہيں کی جائيگی-يعنی فضائل اعمال ميں ضعيف حديث پر عمل کرنے سے متعلق اتفاق کا دعوی باطل ہے- ہاں جمہور کا مذہب ہے بشرطيکہ وہ حديث ضعيف نہ ہو ، زيادہ ضعيف نہ ہو -( آثار مرفوعہ : 73 )
ان دلائل سے واضح ہوا کہ شب برات کا ذکر نہ قرآن مجيد ميں ہے اور نہ احاديث صحيحہ ميں ہے -ان تمام روايات کے پيشِ نظر زيادہ سے زيادہ يہ کہہ سکتے ہيں کہ اگر کوئی شخص انفرادی طور پر اس رات ذکر و عبادت ميں مشغول ہوتا ہے کہ اس کے عقائد کي تطہير اور اخلاقی رفعت کا باعث بنے ، صحيح نہيں ہے -ستم يہ ہے کہ ہم سربسجود ہونے کے بجائے حلوہ ، بارود ، آتشبازی کا مظاہرہ کرتے ہيں- خالق کائنات اہل زمين پر فضل و کرم کی بارش فرماتے ہيں اور ہم آتش بازی سے اس کا استقبال کرتے ہيں - ببين تفاوت راہ از کجا بہ کجا
علامہ اقبال مرحوم نے خوب فرمايا :
ہم تو مائل بہ کرم ہيں کوئی سائل ہی نہيں راہ دکھلائيں کسے کوئی راہرو منزل ہی نہيںيہ شعبان کا مہينہ ہے ،مہينوں سے متعلق اللہ تعالی ارشاد فرماتا ہے:

شب برات پر فضول رسميں
شب برات پر تين کام بڑی دھوم دھام سے کئے جاتے ہيں :
1-حلوہ پکانا 2 -آتش بازی 3 -مردوں کی روحوں کا حاضر ہونا
بعض لوگوں کا خيال ہے کہ اس رات حلوہ پکانا سنت ہے - اس سے متعلق شيخ عبدالحق محدث دہلوی رحمہ اللہ کتاب ما ثبت فی السنۃ : 214 ” بيان فضائل شعبان “ کے ضمن ميں رقطمراز ہيں : ” عوام ميں مشہور ہے کہ اس رات سيدنا حضرت حمزہ رضی اللہ عنہ شہيد ہوئے تھے اور اسی رات کو نبی کريم صلی اللہ عليہ وسلم کے دندان مبارک شہيد ہوئے تھے-تو آپ صلی اللہ عليہ وسلم نے اس شب حلوہ تناول فرمايا تھا - بالکل لغو اور بے اصل ہے - کيونکہ غزوہ احد تو بالاتفاق مؤرخين شوال 2 ہجری کو واقع ہوا تھا - لہذا يہ عقيدہ رکھنا کہ آج حلوہ ہی واجب اور ضروری ہے - بدعت ہے - البتہ يہ سمجھ کر حلوہ اور مطلقاً ميٹھی چيز نبی کريم صلي اللہ عليہ وسلم کو محبوب تھی حلوہ پکا ليا جائے تو کوئی حرج نہيں -
” کان النبي صلي الله عليه وسلم يحب الحلوۃ والعسل “
نبي صلی اللہ عليہ وسلم حلوہ اور شہد پسند فرماتے تھے - اسی طرح بعض لوگ مسور کی دال ، چنے کيی دال پکانے کا اہتمام کرتے ہيں -يہ بھی حلوہ کی طرح بدعت ہوگی - بس صحيح بات يہ ہے کہ حسب معمول کھانا پکانا چاہئيے - شب برات کو تہوار نہيں بنانا چاہئے - کيونکہ اسلامی تہوار دو ہيں :
عيدالفطر ، عيدالاضحی ، علامہ عبدالحئی حنفی لکھنوی نے آثار مرفوعہ : 108, 109 ميں ستائيس رجب المرجب اور پندرہ شعبان ( شب برات ) کو بدعات ميں شامل کيا ہے - کيونکہ يہ اسلامي تہوار نہيں ہيں -
((ومنها صلوۃ ليلة السابع والعشرين من رجب ومنها صلوۃليلة النصف من شعبان))
شب برات کے حلوہ سے متعلق مولانا عبدالحئی حنفی کا فتوی ہے کہ اس بارہ ميں کوئی نص اثبات يا نفی کی صورت ميں وارد نہيں حکم شرعي يہ ہے کہ اگر پابندی رسم ضروری سمجھے گا تو کراہت لازمی ہوگی ورنہ کوئی حرج نہيں -( فتاوی عبدالحئی مترجم : 110 )
آتشبازی
ملت اسلاميہ کا ايک طبقہ اس رات آتش بازی و چراغاں ميں جس اسراف و تبذير کا مظاہرہ کرتا ہے-ايک طرف اس سے قوم کو بار بار جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑتا ہے دوسری طرف شرعاً يہ افعال مذموم و قبيح ہيں -
محدث شيخ عبدالحق رحمہ اللہ دہلوی ” ما ثبت فی السنۃ “ ميں فرماتے ہيں کہ ہندوستان کيا اکثر شہروں ميں جو اس وقت بلا ضرورت کثرت سے چراغاں کرتے ہيں اور آتش بازی اور ديگر لہو و لعب ميں مشغول ہوتے ہيں-يہ رسم بدسوائے ہندوستان کے اور ملکوں ميں نہيں ہے-اصل ميں يہ رسم بد ان لوگوں کی ہے جو آتش پرست تھے - اسلام لانے کے بعد يہ لوگ اپنی رسوم جاہليت پر قائم رہے - ان کی ديکھا ديکھي دوسرے مسلمان بھي اس بلائے عظيم ميں مبتلا ہوگئے -
تحفۃ الاحوذی ميں ہے سب سے پہلے چراغاں و آتشبازی کا مظاہرہ کرنے والے برامکہ آتش پرست تھے -جب وہ مسلمان ہوئے تو انہوں نے ملمع سازی کر کے ان رسوم کو اسلام ميں داخل کرديا - لوگوں کے ساتھ رکوع و سجود کرتے ليکن مقصود آگ کی پوجا تھا - شريعت ميں ضرورت سے زيادہ کسی جگہ کو بھی روشن کرنا جائز نہيں ہے - قرآن مجيد ميں ہے : ( بنی اسرائيل : 27 )
” اور بے جا خرچ نہ کرو - تحقيق بے جا خرچ کرنے والے شيطان کے بھائی ہيں اور شيطان اپنے رب کا ناشکر گزار ہے - “ اس آيت ميں لفظ ” تبذير “ استعمال فرمايا ہے - تبذير اور اسراف ميں فرق ہے -حلال مقام پر حد اعتدال سے زيادہ خرچ کرنا اسراف ہے اور ناجائز و حرام مقام پر خرچ کرنے کا نام تبذير ہے -اس جگہ پر ايک پيسہ بھی خرچ کرے تو حرام ہو گا اور شيطان کا بھائی ٹھہرے گا -
شب برات کے موقع پر دن کو حلوہ اور رات کو چراغاں و آتش بازی کا مظاہرہ دين حق کے ساتھ مذاق ہے-اسی طرح پہلی قوموں نے اپنے دين کو کھيل تماشا بنايا تو اللہ تعالی کے عذاب ميں مبتلا ہوئيں -ان سے ہميں عبرت حاصل کرنی چاہئے وگرنہ ہم سے بھی اللہ کا عذاب دور نہيں -
ارشاد خداوندی ہے :
(( وذر الذين اتخذوا دينهم لعبا ولهوا وغرتهم الحيوۃ الدنيا)) (الانعام : 70 )
اور چھوڑ دو ( اے محمد صلي اللہ عليہ وسلم ) ان لوگوں کو جنہوں نے اپنے دين کو کھيل تماشا بنا رکھا ہے اور ان کی دنياوی زندگی نے دھوکہ ميں ڈال رکھا ہے -
مردوں کی روحوں کا آنا
بعض لوگوں کا خيال ہے کہ ميت کی روح چاليس دن تک گھر آتی ہيں - مومنين کی روحيں جمعرات اور شب برات کو آتی ہے- حالانکہ مردے برزخی زندگی سے وابستہ ہيں - عالم برزخ کا عالمِ دنيا سے کوئی تعلق نہيں ہے -
ارشاد خداوندي ہے ((ومن وراءهم برزخ الي يوم يبعثون )) ( مومنون : 100 )
ان ( مردوں ) کے ورے ايک پردہ ہے جو قيامت تک رہے گا-
بعض لوگ روح کے آنے کا مغالطہ آيت تنزل الملائکۃ والروح سے ديتے ہيں - اس روح سے مراد مردوں کی روحوں کا اترنا نہيں ہے بلکہ اس روح سے مراد جبرائيل عليہ السلام ہيں -دوسری آيت ميں بھی جبرئيل عليہ السلام روح سے تعبير کيا گيا ہے -
1 اذ ايدتک بروح القدس ( المائدہ : 110 )
2 قل نزله روح القدس من ربک ( النحل : 102 )
3 نزل به الروح الامين ( الشعراء: 193 )
4 تعرج الملائكة والروح ( المعارج : 4 )
5 يقوم الروح والملائكة صفا ( النباء: 38 )
مندرجہ بالا آيات ميں بھی روح سے مراد جبرائيل عليہ السلام ہيں- مردوں کی روح مراد نہيں ہے - اس سے مردوں کی روح مراد لينا تحريف فی القرآن ہے -
فقہاءکا فتوی
((من قال ارواح المشائخ حاضرة تعليم يكفر)) ( مرقاۃ شرح مشکوۃ، فتاوي قاضي خاں)
جو کہے کہ اولياءو بزرگوں کی روحيں حاضر و ناظر ہيں-وہ کافر ہو جاتا ہے -
نبی کريم صلی اللہ عليہ وسلم کے زمانہ ميں بھی شب برات آئی ، صحابہ رضوان اللہ عليہم اجمعين کا زمانہ بھی گزر گيا-تابعين و ائمہ اربعہ کا زمانہ بھی گزر گيا ، ليکن کسی سے بھی شب برات کا حلوہ ، آتش بازی ، مردوں کی فاتحہ خوانی وغيرہ ثابت نہيں-لہذا مسلمانوں کو بدعات سے اجتناب کرنا چاہئے اور سنت صحيحہ کو مشعل راہ بنانا چاہئے جو راہ نجات ہے اللہ تعالی بدعات سے محفوظ فرمائے- آمين

No comments:
Post a Comment
السلام علیکم ورحمة الله وبرکاته
ښه انسان د ښو اعمالو په وجه پېژندلې شې کنه ښې خبرې خو بد خلک هم کوې
لوستونکودفائدې لپاره تاسوهم خپل ملګروسره معلومات نظراو تجربه شریک کړئ
خپل نوم ، ايمل ادرس ، عنوان ، د اوسيدو ځای او خپله پوښتنه وليکئ
طریقه د کمنټ
Name
URL
لیکل لازمی نه دې اختیارې دې فقط خپل نوم وا لیکا URL
اویا
Anonymous
کلیک کړې
سائیٹ پر آنے والے معزز مہمانوں کو خوش آمدید.