’ زیادہ گوشت خوری مضرِ صحت‘
سائنسدانوں نے ایک نئی تحقیق میں کہا ہے کہ زیادہ گوشت کھانا اور محفوظ کرنے کے عمل سے گزارے گئے گوشت کا کھانا مضرِ صحت ہے۔
اس تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ دس سال سے زیادہ
گوشت کھانے والے افراد کی موت کئی وجوہات سے واقع ہو سکتی ہے۔اس کے مقابلے
میں مرغی اور مچھلی کھانے والے افراد کی جان کو اتنا خطرہ لاحق نہیں ہوتا۔ یہ امریکی تحقیق انٹرنل میڈیسن میں شائع کی گئی ہے۔
یونیورسٹی آف نارتھ کیرولائنا کے ڈاکٹر بیری ہاپکنز نے کہا ’گوشت کھانے میں کمی کرنا ضروری ہے‘۔ محققین کے مطابق ’ کوئی یہ نہیں کہہ رہا کہ برگر اورگوشت کھانا بند کر دیا جائے بلکہ صرف اس میں کمی لائے جائے‘۔
اس تحقیق میں پتہ چلا کہ وہ افراد جو زیادہ گوشت کھاتے ہیں ان کی جلدی موت کے امکانات زیادہ ہیں اور خاص طور پر ان کو امراض قلب یا سرطان ہونے کے امکانات بھی زیادہ ہیں۔تحقیق کے مطابق زیادہ گوشت کھانے والے افراد ایک سو ساٹھ گرام جبکہ کم گوشت کھانے والے افراد اوسطاً صرف پچیس گرام گوشت کھاتے ہیں۔
تحقیق کے مطابق اگر گوشت کھانے میں کمی کی جائے توگیارہ فیصد مرد اور سولہ فیصد عورتیں جلد موت سے بچ سکتی ہیں۔
BBC Urdu - سائنس
No comments:
Post a Comment
السلام علیکم ورحمة الله وبرکاته
ښه انسان د ښو اعمالو په وجه پېژندلې شې کنه ښې خبرې خو بد خلک هم کوې
لوستونکودفائدې لپاره تاسوهم خپل ملګروسره معلومات نظراو تجربه شریک کړئ
خپل نوم ، ايمل ادرس ، عنوان ، د اوسيدو ځای او خپله پوښتنه وليکئ
طریقه د کمنټ
Name
URL
لیکل لازمی نه دې اختیارې دې فقط خپل نوم وا لیکا URL
اویا
Anonymous
کلیک کړې
سائیٹ پر آنے والے معزز مہمانوں کو خوش آمدید.