سوال
محترم مفتی صاحب !السلام علیکم !
لیز چپس کے بارے میں آج کل افواہ پھیل رہی ہے کہ وہ حلال نہیں ہے۔مہربانی فرماکر رہنمائی فرمائیں۔۔
کیا ایسی افواہ پے یقین کرنا ٹھیک ہے یا کسی مستند ادارے سے تحقیق کرلینی چاہئیے؟ جزاک اللہ
سائل :عثمان
جواب
پیپسی کولا پاکستان کا موقف ہے کہ وہ نباتات سے حاصل کیا گیاE-635اپنی پروڈکٹ لیز چپس مصالحہ فلیور میں استعمال کرتی ہے۔ پیپسی کولا پاکستان کے اس موقف کی تصدیق تھائی لینڈ کی مرکزی اسلامی حلال کونسل نے کی ہے اور SANHA کی بھی یہی تحقیق ہے،ہماری معلومات کے مطابقSANHA جید علماء و ماہرین پر مشتمل مستند ادارہ ہے۔یہ دونوں ادارے ورلڈ حلال کونسل کے ممبر ہیں گویا دونوں ایک ہی وفاق کی اکائیاں ہیں۔ ہمارے رابطہ کرنے پر ان دونوں اداروں نے E-635کے اجزاء کےحلال ہونے کی تصدیق کی ہے اور حلال کے سرٹیفکیٹ ہمیں براہ راست بھیجے ہیں۔بہر حال جیسا کہ سوال میں وضاحت ہے اورجیسا کہ مذکورہ بالا دونوں ادارے اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ پیپسی کولا پاکستان نباتات سے حاصل کیا گیاE-635خرید تی ہے۔لہذا ان دونوں ذرائع پر اعتماد کرتے ہوئے لیز چپس پاکستان مصالحہ فلیور کا کھاناحلال ہے۔لیکن اگر حقیقت اس طرح نہ ہو اور کسی ٹھوس دلیل سے اسکے بر خلاف ثابت ہو جائے تو حکم بھی بجائے جواز کے عدم جواز کا ہو جائیگا۔
اور کسی بھی معاملہ میں بغیرتحقیق احوال کے افواہوں پر یقین کرنا درست نہیں بلکہ متعلقہ افراد سے رابطہ کرکے تحقیق احوال کرلینا چاپئیےیا کسی مستند ادارے سےتحقیق کرلینی چاہئیے۔اورتحقیق احوال نہ ہونے کی صورت میں گنجائش ہے چاہے اس چیز کا استعمال کیا جائے یا اسکا استعمال چھوڑدیا جائے۔لیکن مکمل تحقیق ہونے تک کسی بھی اختلافی صورت میں احتیا ط برتنا بہتر ہے۔
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ بنوری ٹاؤن کراچی
No comments:
Post a Comment
السلام علیکم ورحمة الله وبرکاته
ښه انسان د ښو اعمالو په وجه پېژندلې شې کنه ښې خبرې خو بد خلک هم کوې
لوستونکودفائدې لپاره تاسوهم خپل ملګروسره معلومات نظراو تجربه شریک کړئ
خپل نوم ، ايمل ادرس ، عنوان ، د اوسيدو ځای او خپله پوښتنه وليکئ
طریقه د کمنټ
Name
URL
لیکل لازمی نه دې اختیارې دې فقط خپل نوم وا لیکا URL
اویا
Anonymous
کلیک کړې
سائیٹ پر آنے والے معزز مہمانوں کو خوش آمدید.