سوال
محترم مفتی صاحب !السلام علیکم !
مجھے پیشاب کی بیماری ہے، پیشاب کرنے کے بعد بھی زیادہ دیر تک پیشاب کے قطرے آتے ہیں اور یہ سارے قطرے میری لاعلمی میں آتے ہیں جب تک شرم گاہ کو نہ دیکھوں تب تک پتہ نہیں چلتاہے اوراگرزیادہ دیرتک چلوں تو چلنے کے بعد شرم گاہ کو دیکھتاہوں تواس وقت بھی پیشاب کے قطرے آرہے ہوتے ہیں۔پیشاب کے قطرے آرہے ہوتے ہیں یا نہیں اس کے بارے میں معلوم نہیں ہوتا۔ میں نے 4:30 پہ عصرکے وقت پیشاب کیااور میں کہیں چلا گیااورپھرگھرآنے کے بعد میں نے مغرب سے کچھ وقت پہلےاپنی شرم گاہ کو دیکھا تو پیشاب کے قطرے آرہے تھے مجھے معلوم نہیں کہ عصراور مغرب کے درمیان جب میں پیدل چل رہاتھا اور پھربس میں سوارتھاتواس وقت پیشاب کے قطرے آرہے تھے کہ نہیں بس مجھے یہ معلوم ہے کہ عصر کے وقت میں نے پیشاب کیا ہے اورمغرب کے وقت سے کچھ پہلے جب میں نے اپنی شرم گاہ کو دیکھا ہے تو مجھے پیشاب کے قطرے آرہے تھے تو ایسی صورت میں کیا میں معذور کےحکم میں ہوں گا یا نہیں ؟ جزاک اللہ
سائل : ذیشان مشتاق
جواب
واضح رہے کہ شریعت میں مسئلہ طہار ت میں معذور اس شخص کو کہا جاتا ہے کہ نماز کا وقت داخل ہونے کے بعد وقت ختم ہونے تک اسے مسلسل پیشاب آتا رہے یا جسم سے نجاست نکلتی رہے اتنا وقت بھی اس پر بغیر خروج نجاست کے نہ گذرے کہ وضو کرکے نماز پڑھ سکے تو یہ شخص معذور ہے ،اب اگر سائل کی یہی حالت ہے تو سائل معذور ہے ،ہروقت کے لیے نیا وضو کرلیا کریں وقت نکلنے پر وضو ختم ہوجائے گا نئے وقت کے لیےدوبارہ وضو کرنا پڑے گا۔اوراگر سائل کو صرف اس بات کاشک ہو تا ہے کہ پیشاب کے قطرے آتے ہیں تویہ شک اور وسوسہ شیطان کی طرف سے ہے اس پر دھیان نہ دے بلکہ استنجا ء کر کے نماز پڑھ لیں ۔
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ بنوری ٹاؤن کراچی
No comments:
Post a Comment
السلام علیکم ورحمة الله وبرکاته
ښه انسان د ښو اعمالو په وجه پېژندلې شې کنه ښې خبرې خو بد خلک هم کوې
لوستونکودفائدې لپاره تاسوهم خپل ملګروسره معلومات نظراو تجربه شریک کړئ
خپل نوم ، ايمل ادرس ، عنوان ، د اوسيدو ځای او خپله پوښتنه وليکئ
طریقه د کمنټ
Name
URL
لیکل لازمی نه دې اختیارې دې فقط خپل نوم وا لیکا URL
اویا
Anonymous
کلیک کړې
سائیٹ پر آنے والے معزز مہمانوں کو خوش آمدید.