سگریٹ تمباکو نوشی کے بدنی نقصانات
سگریٹ تمباکو نوشی کے بدنی نقصانات
اسلام نے جہاں دیگر نشہ آور چیزوں کا استعمال ناجائز
اور حرام قرار دیا ہے، وہاں تمباکو نوشی یعنہ حقہ و سگریٹ وغیرہ کا
استعمال بھی ناجائز اور حرام قرار دیا ہے، کیونکہ تمباکو نوشی کا استعمال
انسان کو بدنی اور مالی نقصانات سے دوچار کر دیتا ہے، جو کہ اسلامی تعلیمات
کے صریح مخالف ہے۔
چنانچہ پروفیسر ڈائمنڈ انسانوں کی بیس ہزار مختلف حالتوں پر بڑی دیر تک ایک
لمبی مدت تحقیق اور ریسرچ کرتے رہے، اُن میں سے اسراف {فضول خرچی} کرنے
والے، اعتدال کی راہ والے اور برائیوں سے باز رہنے والے بھی تھے۔ پروفیسر
صاحب نے جان ہویکنز یونیورسٹی میں ان میں سے ہر ایک کی فائل کھولی اور اس
میں اس شخص کی عادات، صحت اور اس کی بیماریوں سے متعلق سب کچھ درج کیا۔ اس
کی تحقیقات کا آغاز 1919ء میں ہوا اور 1940ء میں جا کر مکمل ہوئیں۔ اس پوری
جدوجہد اور کاوش کا نتیجہ مندرجہ ذیل نکلا:
"تمباکو نوشی انسانی زندگی پر بہت گہرا اثر ڈالتی ہے، اور تمباکو کے
استعمالی مقدار کے مطابق اس کی زندگی میں کمی کر دیتی ہے، اس سے گریز کرنے
والے اعتدال کی راہ والوں سے عمروں کے اعتبار سے زیادہ لمبی زندگی پاتے ہیں
اور اعتدال والے تمباکو نوشی میں اسراف کرنے والوں سے زیادہ طویل زندگی پا
جاتے ہیں"
[بحوالہ تمباکو نوشی مضر صحت، ص:39]
تمباکو نوشی کے بدنی نقصانات:
۱۔ نظر کا کمزور ہوجانا۔
۲۔ دل کمزور اور دل کی دھڑکن کا نظام نے ترتیب ہو جانا۔
۳۔ پٹھوں میں کھچاو اور کمزوری کا آجانا۔
۴۔ کھانسی، بلغم اور گلے کا گھٹنا جیسی بیماریوں کا پیدا ہو جانا۔
۵۔ بھوک میں کمی آجانا۔
۶۔ سرطان کی بیماری لگ جانا۔
۷۔ سینے کی بیماریاں پیدا ہو جانا۔
۸۔ مردانہ قوت میں کمی واقع ہو جانا۔
۹۔ غذا سے مکمل طور پر فائدہ نہ پہنچنا۔
۱۰۔ خون کے خلیے خراب ہو جانا۔
تمباکو نوشی کے مالی نقصانات:
* مال کا ضیاع
* مقروض ہو جانا
علاوہ ازیں تمباکو نوشی آدمی کے منہ کو بدبودار بنا دیتی ہے۔ اور یہ تو
معلوم ہی ہے کہ تمباکو یعنی سیگرٹ یا حقہ نوشی، کی بدبو لہسن اور پیاز سے
کم مکروہ نہیں ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
"جس نے لہسن یا پیاز کھایا ہو، اُسے چاہیے کہ ہم سے، اور ہماری مسجد سے جدا رہے، اور اپنے گھر میں بیٹھا رہے۔"
[صحیح بخاری، کتاب الاذان، رقم: 855]
اس حدیث نبوی سے معلوم ہوا کہ جب پیاز اور لہسن کھانے والا آدمی بدبو کی
وجہ سے مسجد یا اسلامی اجتماعات میں شرکت نہیں کر سکتا، تو تمباکو نوشی
کرنے والا آدمی بطریق اولی مسجد یا اسلامی اجتماعات میں شرکت نہیں کر سکتا،
کیونکہ تمباکو نوشی کی بدبو لہسن اور پیاز سے کہیں زیادہ ہوتی ہے۔
اللہ رب العزت ہم سب کو نشہ آور اشیاء اور دیگر برائیوں سے دور رکھیں۔ آمین
ابوعبدالرحمٰن
اقتباس: گناہ اور توبہ از ابو حمزہ عبد الخالق صدیقی
البرامج التالية لتصفح أفضل
This Programs for better View
که غواړۍ چی ستاسو مقالي، شعرونه او پيغامونه په هډاوال ويب کې د پښتو ژبی مينه والوته وړاندی شي نو د بريښنا ليک له لياري ېي مونږ ته راواستوۍ
اوس تاسوعربی: پشتو :اردو:مضمون او لیکنی راستولئی شی
زمونږ د بريښناليک پته په ﻻندی ډول ده:ـ
hadawal.org@gmail.com
No comments:
Post a Comment
السلام علیکم ورحمة الله وبرکاته
ښه انسان د ښو اعمالو په وجه پېژندلې شې کنه ښې خبرې خو بد خلک هم کوې
لوستونکودفائدې لپاره تاسوهم خپل ملګروسره معلومات نظراو تجربه شریک کړئ
خپل نوم ، ايمل ادرس ، عنوان ، د اوسيدو ځای او خپله پوښتنه وليکئ
طریقه د کمنټ
Name
URL
لیکل لازمی نه دې اختیارې دې فقط خپل نوم وا لیکا URL
اویا
Anonymous
کلیک کړې
سائیٹ پر آنے والے معزز مہمانوں کو خوش آمدید.