سوال
السلام علیکم !مفتی صاحب !
میں کویت کے اسلامی بینک میں IT SOFTWERE کے شعبے سے وابستہ ہوں، جب سے پاکستان کے جید علماء کرام نے اسلامی بینکاری کے حرام اور ناجائز ہونے کا فتویٰ دیا ہے اس وقت سے میں پریشان ہوں۔
1۔ میرا سوال یہ ہے کہ اسلامی بینک کی جاب اور اس سےتنخواہ لینا میرے لیے حلال ہے یا مکروہ؟ 2۔ مجھے بینک میں نوکری کرتے ہوئے 6 ماہ کا عرصہ ہو چکا ہے اور میرے لیے اس کو فی الحال چھوڑنا مشکل ہے، حال ہی میں میں حج کا فریضہ ادا کر کے آیا ہوں لیکن جن پیسوں سے میں نے حج کیا ہے وہ بینک کے پیسوں کی کمائی نہیں تھی کیا میرا حج قبول ہو گا؟ 3۔ میری جاب کے معاہدے میں یہ بھی شامل تھا کہ بینک مجھے ہر سال کے آخر میں میری تنخواہ کا 15٪ فیصد بونس دے گا کیا یہ رقم لینا میرے لیے جائز ہے ؟ المستفتی : محمد امین
جواب
(1.2).کسی بھی معاوضہ کے جائزوناجائز ہونے کا مدارکسب وعمل کے جائزوناجائزہونے پر ہو تا ہے، مروجہ اسلامی بینکوں کا طریقۂ تمویل چونکہ جمہور اہلِ فتویٰ کے نزدیک اسلامی اور غیر سودی نہیں ہے، بلکہ کئی سودی اور غیری اسلامی معاملات پر مشتمل ہے لہٰذا ایسے اداروں میں ملازمت اختیار کرنا بھی شرعاً جائز نہیں ہو سکتا، اور اس کی تنخواہ بھی حلال نہیں ہو سکتی.لہٰذا آپ ایسے بینک سے فوراً علیحدہ ہو نے کی بھر پور کوشش کریں اللہ تعالیٰ کا وعدہ ہے کہ جو اس کے تقویٰ و خشیت کی وجہ سے کسی غلط کام سے باز آتا ہے تو اس کے لئے بہتری و بھلائی کے راستے میسر آجاتے ہیں۔ آپ کو چاہیے کہ ایک بے روزگار کی حیثیت سےمتبادل ملازمت کے لئے کو شش کرتے رہیں، جوں ہی جائز ملازمت میسر آجائے بینک کی ملازمت فورا چھوڑ دیں، جب تک نوکری نہیں مل پاتی، اور آپ کے لئے چھوڑنا مشکل ہو اور آپ کا کوئی ذریعہ معاش بھی نہ ہو تو ناجائز سمجھتے ہوئے مذکورہ بینک سے ملازمت و معاوضہ کا تعلق رکھنے کی گنجائش ہے مگر ساتھ ہی تو بہ و استغفار بھی کرتے رہیں اور استطاعت ہونے پر اس عرصہ میں بینک سے حاصل شدہ مراعات کے بقدر صدقہ بھی کردیں۔ امید ہے اللہ تعالیٰ بخشش فرمادیں گے۔
3.اللہ تعالیٰ سے یہی دعاء اور امید رکھیں کہ آپ کا حج مقبول ہو گا۔ ان شاء اللہ 4.بینک کی تنخواہ کی طرح بونس بھی جائز نہیں ہے۔
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ بنوری ٹاؤن کراچی
No comments:
Post a Comment
السلام علیکم ورحمة الله وبرکاته
ښه انسان د ښو اعمالو په وجه پېژندلې شې کنه ښې خبرې خو بد خلک هم کوې
لوستونکودفائدې لپاره تاسوهم خپل ملګروسره معلومات نظراو تجربه شریک کړئ
خپل نوم ، ايمل ادرس ، عنوان ، د اوسيدو ځای او خپله پوښتنه وليکئ
طریقه د کمنټ
Name
URL
لیکل لازمی نه دې اختیارې دې فقط خپل نوم وا لیکا URL
اویا
Anonymous
کلیک کړې
سائیٹ پر آنے والے معزز مہمانوں کو خوش آمدید.