Search This Blog

السلام علیکم ورحمة الله وبرکاته ډېرخوشحال شوم چی تاسی هډاوال ويب ګورۍ الله دی اجرونه درکړي هډاوال ويب پیغام لسانی اوژبنيز او قومي تعصب د بربادۍ لاره ده


اَلسَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَا تُهُ




اللهم لك الحمد حتى ترضى و لك الحمد إذا رضيت و لك الحمد بعد الرضى



لاندې لینک مو زموږ دفیسبوک پاڼې ته رسولی شي

هډه وال وېب

https://www.facebook.com/hadawal.org


د عربی ژبی زده کړه arabic language learning

https://www.facebook.com/arabic.anguage.learning

Thursday, December 30, 2010

بچوں کی نیند کے متعلق چند غلط فہمیاں

بچوں کی نیند کے متعلق چند غلط فہمیاں

سوئی ہوئی بچی
پوری  نیند  والدین سے زیادہ ایک نوزاد بچے  کے لیۓ زیادہ ضروری ہے ۔ بچے کی نیند کے متعلق ہمارے معاشرے میں چند غلط فہمیاں پائی جاتی ہیں  اور بہت سے والدین کو اس بارے میں  بہت ہی کم معلومات ہوتی ہیں  کہ بـچے کو دن رات میں کتنے گھنٹے  نیند کی ضرورت ہوتی ہے یا یہ کہ بچے کے سونے کے لیۓ مناسب وقت کون سا ہے ؟
یہاں پر ہم چند صحیح اور غلط عقائد پر بات کرتے ہیں ۔
٭ بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ بچے کو دن رات میں 12 گھنٹے  سلا دینا چاہیۓ ۔
یہ غلط ہے ۔ نوزاد کو دن رات میں 16 سے 17 گھنٹے اور 3 سال کی عمر کے بچے کو 12 گھنٹے نیند کی ضرورت ہوتی ہے ۔ جس طرح بچے کی عمر میں اضافہ ہوتا جاتا ہے اسی لحاظ سے اس کی نیند کی ضرورت میں کمی ہوتی جاتی ہے ۔ مثال کے طور پر  6 سال کے بچے کو 10 گھنٹے جبکہ  12 سال کی عمر کے بچے کو 9 گھنٹے  نیند کی ضرورت ہوتی ہے ۔ اس کے باوجود یہ  اعداد و شمار متعلقہ بچے کی مجموعی حالت پر بھی منحصر ہیں ۔
٭ بچے میں کم نیند یا بے سکونی کی نیند کی علامتیں آنکھوں کے گرد حلقوں یا نیلے پن کی صورت میں ظاہر ہوتی ہیں ۔
یہ بھی غلط ہے کیونکہ  نیند کی کمی کی علامتیں بچے میں اس طریقے سے ظاہر ہوتی ہیں کہ بچہ جب صبح نیند سے اٹھتا ہے تو وہ ہشاش بشاش نہیں ہوتا اور مجبوری کے تحت اٹھتا ہے اور   اسے سارا دن تھکاوٹ کی حالت میں گزارنا پڑتا ہے ۔
٭ یہ بھی غلط ہے کہ بچے کو ایک مقررہ وقت پر سلانے کا کوئی فائدہ نہیں ۔
مقررہ وقت پر اگر بچے کو سلانے کی عادت ڈالی جاۓ تو اس سے اس کی نیند پر بہت ہی اچھا اثر پڑتا ہے ۔ وہ نہایت ہی سکون کی نیند  سو جاتا ہے اور مقررہ وقت پر اسے نیند بھی جلدی آ جاتی ہے ۔

 _____________________________________________________________


سویا ہوا بچہ
٭  جب رات کو بچہ نیند سے اٹھ کر  روتا ہے  تو لازمی طور پر اسے دوبارہ سونے میں مدد دینی چاہیے ۔
یہ ایک طرح سے غلط تصوّر ہے کیونکہ بچے کی نیند مختلف دوروں اور کم دورانیے کی بیداری پر مشتمل ہوتی ہے ۔ بعض اوقات اس بیداری کی حالت میں بچہ رونا بھی شروع  کر دیتا ہے  ۔  اگر والدین بچے کے رونے کی حالت میں بچے کے پاس جائیں اور اسے سلانے کی کوشش کریں تو اس سے بچے کو عادت پڑ جاتی ہے  اور ہمیشہ وہ سونے کے لیۓ والدین کے پاس بیٹھنے کا انتظار کرتا رہے گا ۔ اگر بچہ مسلسل روتا ہے تو والدین کو بچے کے پاس بیٹھنا چاہیۓ اور جب وہ چپ ہو  تو بچے کو اکیلا چھوڑ دینا چاہیۓ تاکہ وہ تھوڑی دیر جاگنے کے بعد دوبارہ سو  جاۓ ۔ ایسی حالت میں آپ کو بچے کے پاس جا کر اسے گلے لگانے یا پلنگ سے اٹھانے کی کوشش نہیں کرنی چاہیۓ ۔
٭  بچے  کا  خراٹے  مارنا  طبیعی ہے ۔
یہ بھی غلط ہے کیونکہ نزلہ و زکام کی حالت میں تو یہ طبیعی ہو سکتا ہے لیکن اگر خراٹوں کی وجہ کوئی اور ہو تو بچے کا معائنہ کروا لینا چاہیۓ ، ہو سکتا ہے بچے کے Tonsils  بہت بڑھ گۓ  ہوں ۔
٭ جب بچہ ہاتھ پاؤں مارتا ہے  تو یہ نشانی ہے کہ وہ سونا چاہتا ہے ۔
یہ بھی غلط ہے کیونکہ  جب بچہ سونا چاہتا ہے تو وہ باسی لیتا ہے ، آنکھوں کو ملتا ہے یا بغیر کسی وجہ سے رونا شروع کر دیتا ہے ۔
٭  دوپہر کے وقت بچے کو زیادہ سے زیادہ 30 منٹ سونا چاہیۓ ۔
یہ تصوّر بھی غلط ہے کیونکہ نصف دن  کے وقت کی نیند ہر بچے میں اس کی ضرورت کے مطابق  مختلف  ہوتی ہے  ۔ بس اس بات کا خیال رکھنا چاہیے کہ  اس وقت نیند کا دورانیہ بہت زیادہ نہیں ہونا چاہیۓ یعنی ایسا نہ ہو کہ یہ دورانیہ نصف روز پر محیط ہو ۔
٭  بچے کے لیۓ کمرے کا مناسب درجہ حرارت 22  سینٹی گریڈ  ہے ۔
یہ بھی غلط ہے کیونکہ بچے کی نیند  کے لیۓ مناسب ترین درجہ حرارت 18 سے 20 درجہ سینٹی  گریڈ ہے ۔

تحریر : سید اسداللہ ارسلان 
 منبع: tebyan.net

No comments:

Post a Comment

السلام علیکم ورحمة الله وبرکاته

ښه انسان د ښو اعمالو په وجه پېژندلې شې کنه ښې خبرې خو بد خلک هم کوې


لوستونکودفائدې لپاره تاسوهم خپل ملګروسره معلومات نظراو تجربه شریک کړئ


خپل نوم ، ايمل ادرس ، عنوان ، د اوسيدو ځای او خپله پوښتنه وليکئ


طریقه د کمنټ
Name
URL

لیکل لازمی نه دې اختیارې دې فقط خپل نوم وا لیکا URL


اویا
Anonymous
کلیک کړې
سائیٹ پر آنے والے معزز مہمانوں کو خوش آمدید.



بحث عن:

البرامج التالية لتصفح أفضل

This Programs for better View

لوستونکودفائدې لپاره تاسوهم خپل معلومات نظراو تجربه شریک کړئ


که غواړۍ چی ستاسو مقالي، شعرونه او پيغامونه په هډاوال ويب کې د پښتو ژبی مينه والوته وړاندی شي نو د بريښنا ليک له لياري ېي مونږ ته راواستوۍ
اوس تاسوعربی: پشتو :اردو:مضمون او لیکنی راستولئی شی

زمونږ د بريښناليک پته په ﻻندی ډول ده:ـ

hadawal.org@gmail.com

Contact Form

Name

Email *

Message *

د هډه وال وېب , میلمانه

Online User