ناشتے کی اہمیت و افادیت
ناشتہ کسی بادشاہ کی طرح ، دوپہر کا کھانا شہزادے کی طرح اور رات کا کھانا کسی فقیر کی طرح کھائیں ۔
صحت مند رہنے کیلئے آپ کو اپنی غذا کا خیال رکھنے کی اشد ضرورت ہے۔ غذا کے ساتھ ساتھ کھانے کے اوقات کی اہمیت بھی بہت زیادہ ہے۔
کسی
دانا کا قول ہے کہ صبح کا ناشتہ کسی بادشاہ کی طرح۔ دوپہر کا کھانا شہزادے
کی طرح کھائیں اور رات کا کھانا کسی فقیر کی طرح کھائیں ۔
اگر
آپ صحت مند زندگی گزارنا چاہتے ہیں تو صبح کا آغاز بھر پور انداز میں
کریں۔ اللہ کا شکر ادا کریں ۔ اور فجر کی نماز ضرور ادا کریں۔ اس کے بے
شمار فوائد ہیں جو آپ کی ذہنی اور جسمانی صحت کیلئے بہت ضروری ہیں۔ نماز سے
فارغ ہو کر اپنی توجہ نا شتے پر مرکوز کیجئے کہ آج آپ اور آپ کے گھر والے
ناشتے میں کیا کھائیں گے۔ گھر کی خواتین عام طور پر پورے گھرانے کیلئے
ناشتہ تیار کرتی ہیں مگر اپنے ناشتے پر خاص توجہ نہیں دیتیں یا زیادہ سے
زیادہ ایک کپ چائے پی لیتی ہیں۔ یہ طریقہ کار بالکل غلط ہے کیونکہ خواتین
پر پورے گھرانے کی ذمہ داری ہوتی ہے اور اگر ان کی صحت ٹھیک نہیں ہوگی تو
وہ کسی کا خیال بہتر طور پر نہیں رکھ پائیں گی۔ اکثر خواتین یہ کہتی دکھائی
دیتی ہیں کہ صبح کے وقت کچھ کھانے کو دل نہیں چاہتا ۔ یہ بات ذہن میں
رکھئے کہ صرف چائے پینا کوئی ناشتہ نہیں ہے۔
آپ
صبح کے وقت دودھ کے ایک گلاس میں شہد ملا کر پی سکتی ہیں۔ دودھ ایک مکمل
غذا اور خواتین کیلئے انتہائی ضروری ہے۔ کیونکہ اس میں کیلسیم اور فاسفورس
ہوتا ہے جو ہڈیوں کیلئے انتہائی ضروری ہے۔ اور خواتین میں بڑھتی ہوئی عمر
کے ساتھ ہڈیوں کے کمزور ہونے کے عمل کو روکتا ہے۔
دودھ
کے علاوہ بھی آپ ناشتے میں بہت کچھ کھا سکتی ہیں۔ جن میں روٹی، بریڈ،
سلائس سے لے کر پھل تک شامل ہیں۔ کچھ لوگ ناشتے کا خاص اہتمام کرتے ہیں ۔
وہ اپنی طرف سے بھر پور ناشتہ کرتے ہیں مگر وہ ا شیا انہیں کوئی غذائیت
نہیں پہنچاتیں اس لیے ناشتے کیلئے کسی بھی چیز کا انتخا ب محض اس کے ذائقے
کی بنا پر نہ کیا جائے بلکہ اس سے حاصل ہونے والی غذائیت پر نظر رکھی جائے ۔
ناشتہ
کے معاملے میں بچے ماﺅں کو پریشان کرتے ہیں ۔ اس کا حل یہ ہے کہ مائیں
بچوں کو ان کی پسند کی چیزیں ناشتے میں دیں۔ اگر تھوڑا دودھ پی لیں تو یہ
بھی کافی ہے ۔
اس کے ساتھ مائیں ایسا کر سکتی ہیں کہ
ان کے لنچ بکس میں ناشتے کیلئے کچھ غذائیت بخش اشیاء رکھ دیں جو وہ اسکول
میں لنچ بریک کے دوران کھا سکتے ہیں کہ عام مشاہدہ ہے کہ بچے اسکول جاتے
وقت ناشتہ کرنے سے انکار کر دیتے ہیں جبکہ اسکول میں دوسرے بچوں کے ساتھ
ناشتہ کر لیتے ہیں ۔ اگر اساتذہ تھوڑی سی توجہ بچوں کے لنچ پر دیں اور
انہیں تھوڑا سا سمجھا دیں کہ ناشتہ کرنا بہت ضروری ہے تو اس سے بہت فائدہ
ہوگا۔
ناشتے کی اہمیت و افادیت (حصہ دوم)
ناشتے
کے معاملے میں بڑے بھی کچھ کم نہیں ہیں ۔ کالج اور یونیورسٹی کے طلبہ کی
ایک بڑی تعداد ناشتہ کیے بغیر گھر سے نکلتی ہے اگر ان سے ناشتہ نہ کرنے کا
سبب پوچھا جائے تو اکثریت کا جواب یہ ہوتا ہے کہ صبح صبح کچھ کھانے کو دل
نہیں چاہتا ہے ۔
کچھ لوگ دیر ہو جانے کے ڈر سے ناشتہ نہیں
کر پاتے ۔ تو اس کا حل یہ ہے کہ اپنے دل کو سمجھائیں کہ یہ آپ کی اپنی صحت
کا معاملہ ہے۔ اگر ناشتہ نہیں کریں گے تو رفتہ رفتہ آپ کا مدافعتی نظام
کمزور ہوجاتا ہے اور آپ بآسانی مختلف بیماریوں کا شکار ہو جائیں گے۔ معدہ
خالی ہونے کے باعث السر ہونے کا امکان رہتا ہے اور دوسری جانب ماحولیاتی
آلودگی بھی آپ کیلئے زہر کا کام کرتی ہیں ۔ اسی طرح ملازمت پیشہ مرد حضرات
عجلت کے باعث اور طبیعت کے مائل نہ ہونے کی وجہ سے ناشتہ نہیں کرتے اور
اپنے دفتروں میں پہنچ کر ناشتے کے نام پر ایک کپ چائے پی لیتے ہیں۔ آخر لوگ
ناشتے سے اتنا بھاگتے کیوں ہیں اور ناشتہ کرنے سے کتراتے کیوں ہیں؟ کہیں
اس کی وجہ یہ تو نہیں کہ آپ روز ایک ہی چیز ناشتے میں دیکھ کر اکتا جاتے
ہیں ۔ اور کھانے سے منا کر دیتے ہیں۔ اگر ایسا ہے تو اسکا بہت آسان حل ہے۔
آپ اپنی پسند کی چیز ناشتے میں کھائیں ۔ اللہ تعالیٰ نے بے حساب اور بے
شمار غذائیت بخش چیزیں آپ کیلئے ہی تو بنائی۔ لوگ ناشتے پر اٹھا کھانا پسند
کرتے ہیں۔آپ پر اٹھے کی جگہ سادہ روٹی کھائیں تو آپ کے لیے زیادہ سودمند
ہوگی۔ ناشتے میں تلی ہوئی چیزیں کھانے سے اجتناب کریں تو زیادہ بہتر ہے
کیونکہ تلی ہوئی چیزیںکھانے سے سینے میں جلن بھی ہو سکتی ہے۔ اسی طرح فرائی
انڈے کے بجائے ابلا ہوا انڈا کھانا زیادہ بہتر ہے۔
اس
کے علاوہ ناشتے میں دلیہ کھا سکتے ہیں۔ یہ بہت ہی غذائیت بخش ناشتہ ہے۔ اس
کا طریقہ یہ ہے کہ آپ رات کو دلیہ پکا کر فریج میں ٹھنڈا کر لیں۔ صبح ایک
پیالہ دلیہ کھالیں
۔ چاہیںتو اس میں دودھ شامل کر لیں یا
شہد ڈال کر بھی کھا سکتی ہیں۔ دلیہ کھانے کے فوائد میں سب سے اہم یہ ہے کہ
یہ ریشہ دار غذا ہے جو آپ کو قبض سے بچاتی ہے۔ اس کے علاوہ دلیہ کھا کر آپ
بہت بہتر محسوس کرتے ہیں ۔ اور آپ کو جلد بھوک نہیں لگتی ۔ ناشتے میں
وارئٹی کیلئے آپ پھلوں کا تازہ جوس پی سکتے ہیں۔ مگر اس کے مقابلے میں بہتر
ہے کہ آپ پورا پھل کھائیں ۔ کیونکہ پھلوں میں فائبر ہوتا ہے جو آپ کی
مجموعی صحت کیلئے بہت ضروری ہے۔ پھلوں میں آپ سیب کھا سکتے ہیں ۔پپیتا
کھانا بھی بہت فائدہ مند ہے۔ اس کے علاوہ آپ ناشتے میں کیلے کھا سکتے ہیں۔
کیلے کھانا بہت فائدہ مند ہیں کیونکہ کیلے میں پوٹاسیم کی کافی مقدار پائی
جاتی ہے تو آپ کے دل اور پٹھوں کے صحت کے لیے بہت ضروری ہے ۔ اگرآپ غذا کے
معاملے میں بہت باخبر ہیں اور وزن کم کرنے کی مہم پر ہیں تب بھی ناشتہ کرنے
میں غفلت ہر گزنہ برتیں کیونکہ ناشتہ کرنے سے آپ کا وزن تو ہر گز کم
نہیںہوگا البتہ آپ مختلف بیماریوں اور کمزوری کا شکار ہو جائیں گے۔ آپ
ناشتے میں وائٹ بریڈ کی جگہ براﺅن بریڈ کھا سکتے ہیں۔
فل
کریم دودھ کی جگہ Skimmed دودھ پی سکتے ہیں دلیہ کا استعمال بھی آپ کے لیے
فائدنہ مند ہے۔ یاد رکھیں کہ بسکٹ کیک پیسٹری اور بیکری کی دیگر اشیاء
تازہ اور قدرتی چیزوں کا نعم البدل نہیں ہو سکتیں۔ جو بھی کھائیے اس کی
غذائیت کو مد نظر رکھتے ہوئے کھائیے ۔ اس بات سے آپ پر واضح ہو گیا ہوگا کہ
ناشتے کی کیا اہمیت ہے۔
برطانوی اخبار "گارجین" نے ایک
تحقیق کے حوالے سے کہا ہے کہ 32 فیصد بچے اسکول جانے کی جلدی میں ناشتہ
نہیں کر پاتے۔ ایسے بچوں میں دوران بلوغت دل کے عارضے میں مبتلا ہونے کے
زیادہ امکانات ہوتے ہیں۔ ایک تہائی بچوں کی تعداد جو ناشتہ نہیں کر پاتے
کلاس میں غیر دلچسپی اور بے توجہ رہتے ہیں اور وہ موٹاپے کا شکار ہو جاتے
ہیں۔68فی صد طلبا گھر سے نکلنے سے قبل ناشتہ کرتے ہیں جب کہ 32فیصد ناشتہ
نہیں کر پاتے۔اس تحقیق میں10سے16برس کی عمر کے4326برطانوی طلبا کو شامل کیا
گیا۔26.6فی صد لڑکے اور 38.6 فی صد لڑکیاں ناشتہ نہیں کر پاتی ایسی 92
فیصد لڑکیاں موٹاپے کا شکار ہیں جب کہ لڑکوں میں یہ شرح 62 فیصد ہے۔اس
تحقیق کو European Journal of Clinical Nutrition میں شائع کیا گیا۔
پیشکش : شعبۂ تحریر و پیشکش تبیان
No comments:
Post a Comment
السلام علیکم ورحمة الله وبرکاته
ښه انسان د ښو اعمالو په وجه پېژندلې شې کنه ښې خبرې خو بد خلک هم کوې
لوستونکودفائدې لپاره تاسوهم خپل ملګروسره معلومات نظراو تجربه شریک کړئ
خپل نوم ، ايمل ادرس ، عنوان ، د اوسيدو ځای او خپله پوښتنه وليکئ
طریقه د کمنټ
Name
URL
لیکل لازمی نه دې اختیارې دې فقط خپل نوم وا لیکا URL
اویا
Anonymous
کلیک کړې
سائیٹ پر آنے والے معزز مہمانوں کو خوش آمدید.