موبائل فون کے اخلاقی اور جسمانی نقصانات
موبائل
فون ایک بڑی اچھی ایجاد ہے اور وقت کی ضرورت بھی ہے۔ مگر آج کل موبائل فون
کے ایس ایم ایس پیکجوں اور کال پیکجوں نے ایک وبا کی صورت اختیار کرلی ہے۔
جس میں ہر کوئی مبتلا نظر آتا ہے۔ اشتہارات کے ذریعے بھی لوگوں کو
گھنٹوں بلا ضرورت کا موبائل فون استعمال کرنے اور ایس ایم ایس بھیجنے میں
مصروف رہنے کی طرف ترغیب دی جا رہی ہے۔ یہ نہ صرف وقت کی بربادی ہے بلکہ
بہت سی اخلاقی برائیوں کا سبب بھی ہے۔ بہت سی سموں کا استعمال کرنا اور پھر
مختلف قسم کے پیغامات کے ذریعے لوگوں کو پریشان کرنا اب بہت عام سی بات
ہوگئی ہے۔ اس کے علاوہ موبائل فون میں دی گئی سہولتوں، کیمرے اور ویڈیو کا
بھی بہت غلط استعمال کیا جاتا ہے۔ ان سب باتوں کے علاوہ بھی موبائل فون کا
زیادہ استعمال خاص طور پر ہیڈ فون کا استعمال صحت کے لئے بہت نقصان دہ ہے۔
موبائل فون سے نکلنے والی لہریں، سردرد، کینسر اور ٹیومر کا باعث بھی بنتی
ہے۔
عالمی ادارہ صحت نے خبردارکیا ہے کہ موبائل فون پر روزانہ30 منٹ سے زائد گفتگو کینسر کا خدشہ بڑھا دیتی ہے۔ عالمی
ادارہ صحت کے تحت موبائل فون کے انسانی صحت پر مرتب ہونیوالے منفی اثرات
پر کی جانے والی تحقیق سے انکشاف ہوا ہے کہ روزانہ تیس منٹ اور اس سے زیادہ
دیر تک موبائل فون کا روزانہ استعمال دماغ کے کینسر کا خطرہ بڑھا دیتا
ہے۔دس سال کے طویل عرصے تک دنیا کے13 ممالک میں کی جانیوالی تحقیق میں
بتایا گیا ہے کہ موبائل فون سے نکلنے والی شعائیں انسانی دماغ پر منفی
اثرات مرتب کرکے کینسر کی رسولیاں بنانے کا سبب بھی بنتی ہیں ۔
شعبۂ تحریر و پیشکش تبیان
No comments:
Post a Comment
السلام علیکم ورحمة الله وبرکاته
ښه انسان د ښو اعمالو په وجه پېژندلې شې کنه ښې خبرې خو بد خلک هم کوې
لوستونکودفائدې لپاره تاسوهم خپل ملګروسره معلومات نظراو تجربه شریک کړئ
خپل نوم ، ايمل ادرس ، عنوان ، د اوسيدو ځای او خپله پوښتنه وليکئ
طریقه د کمنټ
Name
URL
لیکل لازمی نه دې اختیارې دې فقط خپل نوم وا لیکا URL
اویا
Anonymous
کلیک کړې
سائیٹ پر آنے والے معزز مہمانوں کو خوش آمدید.