سوال
محترم مفتی صاحب !السلام علیکم !
میری والدہ زمین پرسجدہ نہیں کرسکتیں اورکرسی پرنمازپڑھتی ہیں ابھی میری والدہ کسی پر نمازپڑھتے ہوئے قیام نہیں کرتی اورسامنے میزپرسجدہ کرتی ہیں۔ میزکرسی سے تقریباً 11سے 13 انچ بڑی ہے۔
بتائیے گاکہ میری والدہ کاقیام نہ کرنااور میزپرسجدہ کرنا درست ہے یا نہیں ؟ جزاک اللہ
سائل : شہزاد
جواب
سجدہ پر قدرت نہ ہونے کی وجہ سے قیام ساقط ہے ، بہتر یہ ہے کہ آپ کی والدہ زمین پر بیٹھ کر ہی نماز پڑھ لیا کریں ۔سجدہ سرکو جھکا کر اشارے سے کرلیا کریں ،سجدہ کرنے کے لیے تکیہ ،میز وغیرہ کا ہونا کوئی ضروری نہیں ہے،اگر زمین پر بیٹھ کر نماز نہیں پڑھ سکتیں توپھر کرسی پر بیٹھ کر نماز پڑھنا جائز ہے۔
سجدہ کے لیے میز کا ہونا ضروری نہیں ، میز نہ ہو تو بہتر ہے تاکہ جس قدر جھکنا ممکن ہو اس قدر جھک جایا کریں۔
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء