سوال
محترم مفتی صاحب !السلام علیکم !
میرا سوال یہ ہے کہ کیا 4مہینے کے بچے کو عمرہ کے لیے احرام باندھنے اور بال کٹوانے کی ضرورت ہے ؟ جزاک اللہ
سائل :رضوان بشیر
جواب
جی ہاں بچے کے احرام کی بھی ضرورت ہے، بچے کا سرپرست اس کا احرام بندھوائے،اس کی طرف سے نیت بھی کرے اور بال بھی کٹوائے ، البتہ بچے پر بڑوں کی طرح احرام کے آداب کی خلاف ورزی ہوجانے پر کوئی گرفت نہیں ہوتی۔
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ بنوری ٹاؤن کراچی