سوال
محترم مفتی صاحب !السلام علیکم !
قبر کےسامنے ہاتھ اٹھاکردعاکرنا کیسا ہے ؟
جزاک اللہ
سائل : عبید
جواب
قبرپر ہاتھ اٹھاکر دعا مانگنا بھی جائز ہےاوربغیر ہاتھ اٹھائے بھی جائز ہے لیکن چونکہ آجکل لوگ بکثرت اپنی مرادیں مزارات پرجاکر مزارات والوں سے مانگتے ہیں جوکہ شرک ہونے کی وجہ سے حرام ہے اس لیے ہاتھ نہ اٹھائے جائیں تاکہ فاسد نظرئیے والے لوگوں کے ساتھ مشابہت نہ ہواور ان کے عمل کو تقویت نہ ملے۔اورجہاں کسی غلط فہمی کا اندیشہ نہ ہوتوہاتھ اٹھا کردعاکرنے میں کوئی مضائقہ نہیں البتہ اس صورت میں بھی رخ قبلہ کی طرف کرے۔
فقط واللہ اعلم
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ بنوری ٹاؤن کراچی