سوال
محترم مفتی صاحب !السلام علیکم !
میرا آپ سے سوال ہےکہ بینک سے قرض لینا کیسا ہے ؟
کیا یہ ناجائز ہے ؟
یا ایسی کوئی صورت ہے جس میں ہم لے سکتے ہوں ؟
براہ کرم اس کا جواب جلد از جلد دیں۔ جزاک اللہ
سائل : لائف از بیوٹی
جواب
چونکہ بینک قرض پرسود لیتا ہے اورسودشرعاً حرام ہے اس لیے بینک سے سود پر قرض لینا جائز نہیں، ہاں بغیرسود کے قرضہ دیں تو جائز ہے۔
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ بنوری ٹاؤن کراچی