عقیدہ علم غیب
اہلسنت کا عقیدہ یہ ہے کہ تمام
اشیاء کا علم فقط ذات الٰہی کے
لئے خاص ہے' عالم الغیب صرف اللہ
کی ذات ہے۔ انبیائے کرام علیہم
السلام کو بھی کسی شئے کا علم اس
وقت تک حاصل نہیں ہوتا' جب تک کہ
ان پر وحی نازل نہ ہوجائے ۔انبیاء
علیہم السلام کے متعلق علم غیب کا
عقیدہ رکھنا اعتراف عظمت نہیں'
بلکہ انتہائی گمراہی اور ضلالت ہے۔
سیرت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے
واقعات و حقائق کے اور روشن دلائل
کے خلاف ہے۔ اور نہ صرف یہ کہ اس
میں کتاب وسنت کی مخالفت ہے' بلکہ
یہ عقیدہ فقہ حنفی کے بھی مخالف
ہے۔
بریلوی حضرات کا یہ عقیدہ ہے کہ
انبیاء و اولیاء کو ہر اس واقعہ
کا علم ہے' جو ہوچکا ہے یا ہونے
والا ہے۔ ان کی نظر سے کوئی چیز
مخفی نہیں" سارا عالم ان کی نظر
کے سامنے ہے۔ سو وہ دلوں کے حالات
کو جاننے والے' ہر راز سے باخبر
اور تمام مخلوقات سے واقف ہیں۔
انہیں قیامت کا علم' آنے والے دن
کے حالات کی اطلاع ہوتی ہے۔ رحمِ
مادر میں جو کچھ ہے' اس سے آشنا
ہوتے ہیں۔ ہر حاضر و غائب پر ان
کی نظر ہوتی ہے۔
غرضیکہ دنیا میں جو کچھ ہوچکا
ہے' جو کچھ ہورہا ہے اور جو کچھ
ہونے والا ہے' اولیاء سے کوئی چیز
بھی پوشیدہ نہیں ہے۔
اب سنئے قرآنی آیات اور اللہ
تعالیٰ کے ارشادات' جن سے واضح
طور پر یہ ثابت ہوتا ہے کہ علم
غیب اللہ تعالیٰ کی خاص صفت ہے۔
مخلوق کا کوئی فرد بھی اللہ
تعالیٰ کی اس صفت میں شریک و
ساجھی نہیں ہے
No comments:
Post a Comment
السلام علیکم ورحمة الله وبرکاته
ښه انسان د ښو اعمالو په وجه پېژندلې شې کنه ښې خبرې خو بد خلک هم کوې
لوستونکودفائدې لپاره تاسوهم خپل ملګروسره معلومات نظراو تجربه شریک کړئ
خپل نوم ، ايمل ادرس ، عنوان ، د اوسيدو ځای او خپله پوښتنه وليکئ
طریقه د کمنټ
Name
URL
لیکل لازمی نه دې اختیارې دې فقط خپل نوم وا لیکا URL
اویا
Anonymous
کلیک کړې
سائیٹ پر آنے والے معزز مہمانوں کو خوش آمدید.