دلوں کی موت
سب سے بڑی سزا یہ ہے کہ سزا پانے والے کو اس سزا کا احساس نہ ہو ۔ اور
اس سے سخت یہ ہے کہ ایسے امور پر مسرور ہو جو درحقیقت سزا ہوں جیسے مال
حرام کما کر خوش ہو اور گناہوں پر قابو پاکر اتراوے ۔ اور جس کی یہ حالت ہو
جائے وہ کبھی طاعت میں کامیابی حاصل نہیں کرسکتا۔
میں نے اکثر علماءاور زاہدوں کے حالات میں غور کیا تو انہیں ایسی سزاؤں میں گرفتار پایاجنکا انہیں احساس نہ تھا ۔ اور انکو بیشتر سزائیں طلب جاہ کی راہ سے پہنچی ہیں۔ چنانچہ ان میں کا عالم ،اگر اسکی خطا پر گرفت کرلیجاوے تو غضبناک ہوجاتا ہے اور انکا واعظ اپنے وعظ میں فنکاری اور ریا کاری کرتا ہے ۔ اور زہد کے نمائشی یا تو منافق نظر آئے یا ریا کار ۔
ان کی سب سے پہلی سزا یہ ہے کہ مخلوق میں مشغولیت کے سبب حق تعالیٰ سے کٹے ہوئے ہیں ۔ اور ایک مخفی سزا یہ ہے کہ مناجات کی شیرینی اور بندگی کی لذت سے محروم ہیں ۔ ہاں کچھ مؤمن مرد اور مؤمن عورتیں ہیں جن کے طفیل اللہ تعالیٰ روئے زمین کی حفاظت فرماتے ہیں ۔ ان کے باطن ظاہر جیسے ہیں بلکہ اور روشن ! ان کے راز علانیہ جیسے ہیں بلکہ اور پاکیزہ ! ان کی ہمتیں ثریا جیسی ہیں بلکہ اس سے بھی بلند !
اگر ان کو پہچان لیا جائے تو بھیس بدل دیتے ہیں ۔ اور اگر ان کی کرامت دیکھ لی جائے تو انکار کر دیتے ہیں ۔ لوگ تو اپنی غفلتوں میں پڑے ہیں اور یہ میدان سر کئے جاتے ہیں ۔زمین کی گوشہ گوشہ ان سے محبت کرتا ہے اور آسمان کا چپہ چپہ ان سے مسرور ہوتا ہے ۔
ہم اللہ عزوجل سے ان کے اتباع کی توفیق مانگتے ہیں اوراس بات کی دعا کرتے ہیں کہ ہمیں ان کی پیروی کرنے والا بنا دیں ۔

(ماخوذ از صید الخاطر لابن جوزی)
No comments:
Post a Comment
السلام علیکم ورحمة الله وبرکاته
ښه انسان د ښو اعمالو په وجه پېژندلې شې کنه ښې خبرې خو بد خلک هم کوې
لوستونکودفائدې لپاره تاسوهم خپل ملګروسره معلومات نظراو تجربه شریک کړئ
خپل نوم ، ايمل ادرس ، عنوان ، د اوسيدو ځای او خپله پوښتنه وليکئ
طریقه د کمنټ
Name
URL
لیکل لازمی نه دې اختیارې دې فقط خپل نوم وا لیکا URL
اویا
Anonymous
کلیک کړې
سائیٹ پر آنے والے معزز مہمانوں کو خوش آمدید.