انكار حديث سے انکار قرآن تک
کتاب کا نام |
انكار حديث سے انکار قرآن تک
|
مصنف | فضیلۃ الشیخ عبدالسلام رستمی |
نظرثانی |
مولانا مفتی عبدالولی خان
|
ناشر | مکتبہ دارالسلام،لاہور |
صفحات | 495 |
قرآن
کریم اور احادیث مقدسہ اسلامی تعلیمات کاسرچشمہ ہیں ۔انگریزوں نے ہندوستان
پر قبضہ جمایا توانہوں نے اپنے سامراجی مقاصد کی تکمیل کےلیے مسلمانوں کے
عقائد کو متزلزل کرنے کی کوشش کی۔ اس سلسلے میں انہوں نے جن نام
نہادسکالروں کی کاشت کی۔ انہوں نے فتنہ انکار حدیث کی مہم شروع
کردی۔الحمدللہ علمائے حق آگے بڑھے انہوں نےقرآن وسنت کے روشن دلائل
وبراہین سے انگریزوں اور ان کے لے پالک دانشوروں کے سارے حربے بیکار
کردئیے اور یوں مسلمانوں کی متاع ایمان کو تباہ ہونے سے بچایا ایسے علماء
کبار کی کہکشاں میں فاضل اجل مولانا عبدالسلام رستمی حفظہ اللہ کا نام
ایک نادر اضافہ ہے انہوں نے اس کتاب میں قرآن وحدیث اور تعامل صحابہ رضوان
اللہ علیہم اجمعین کی روشنی میں سرسید،اسلم جیراج پوری اور غلام احمد پرویز
جیسے قلمکاروں کی گمراہ کن تحریروں او ردورازکار تأویلوں کے بخیے ادھیڑ
دیئے ہیں او ریہ حقیقت اچھی طرح اجاگر کردی ہے کہ حدیث کا انکار در حقیقت
قرآن کا انکار ہے اسلام اطیعو اللہ واطیعوالرسول کا نام ہے قرآ ن کے ساتھ
ساتھ جب تک صحیح احادیث پر پوری طرح یقین او رعمل نہیں کیا جائے گا اس وقت
تک ایمان کی لذت شناسی نصیب نہیں ہوگی ۔یہ کتاب اسی حقیقت کی ایمان افروز
تفسیراور حجیت حدیث کی دل آویز دستاویز ہے ۔
No comments:
Post a Comment
السلام علیکم ورحمة الله وبرکاته
ښه انسان د ښو اعمالو په وجه پېژندلې شې کنه ښې خبرې خو بد خلک هم کوې
لوستونکودفائدې لپاره تاسوهم خپل ملګروسره معلومات نظراو تجربه شریک کړئ
خپل نوم ، ايمل ادرس ، عنوان ، د اوسيدو ځای او خپله پوښتنه وليکئ
طریقه د کمنټ
Name
URL
لیکل لازمی نه دې اختیارې دې فقط خپل نوم وا لیکا URL
اویا
Anonymous
کلیک کړې
سائیٹ پر آنے والے معزز مہمانوں کو خوش آمدید.