سوال
محترم مفتی صاحب !السلام علیکم !
میراسوال موبائل فون کے بارے میں ہے،آج مارکیٹ میں چائنا کےبنائے ہوئے موبائل بہت فروخت ہوتے ہیں۔ان میں اچھی موبائل کمپنیوں کے موبائل فون کی کاپی(ڈپلیکیٹ) بھی ملتی ہے مثلاً نوکیا کمپنی کے موبائل کی ہوبہوکاپی ملتی ہے جس پر نام بھی نوکیا کا لکھاہوتا ہےاور فنکشن تقریباً وہی ہوتے ہیں۔
خریدار کوبھی معلوم ہوتاہےکہ یہ چائنا کی بنائی ہوئی کاپی ہے۔اوراس کی کوئی گارنٹی نہیں ہوتی جبکہ اوریجنل نوکیا کی ایک سال کی گارنٹی بھی ہوتی ہے۔اصل نوکیاکاموبائل اگر 30،000 کاہےتو کاپی تقریباً 6000 میں مل جاتی ہے۔
کیا اس طرح کی کاپی کو اصل کمپنی کا نام بھی لکھ کر فروخت کرنا اورخریدکراستعمال کرنا ٹھیک ہے ؟ جزاک اللہ
سائل : ASMU72
جواب
صورتِ مسئولہ میں اصل کمپنی کا تجارتی نام (ٹریڈمارک) استعمال کرنادھوکہ ہے جوکہ شرعاً جائز نہیں ہے،رہااس چیزکی خریداری کا معاملہ جس کو فروخت کیا جارہا ہے تواگر دکاندارگاہک کو بتادیتا ہے کہ یہ اصل نہیں ہے بلکہ نقل ہے اورگاہک بھی جانتا ہے یابتانے کے بعدجان لیتا ہے تو اس کی خریدوفروخت کرسکتے ہیں۔یہ موبائل کے ان سیٹوں کے متعلق ہے جوکہ بذاتِ خود نوکیا کی کمپنی نہیں بناتی بلکہ نوکیاکمپنی کے علاوہ کوئی اور ادارہ یافرد تجارتی اصولوں کے منافی نوکیا کا نام استعمال کر کے مذکورہ موبائل سیٹ بناکرمارکیٹ میں نوکیا کمپنی کے نام سے فرخت کرتے ہیں۔
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ بنوری ٹاؤن کراچی
No comments:
Post a Comment
السلام علیکم ورحمة الله وبرکاته
ښه انسان د ښو اعمالو په وجه پېژندلې شې کنه ښې خبرې خو بد خلک هم کوې
لوستونکودفائدې لپاره تاسوهم خپل ملګروسره معلومات نظراو تجربه شریک کړئ
خپل نوم ، ايمل ادرس ، عنوان ، د اوسيدو ځای او خپله پوښتنه وليکئ
طریقه د کمنټ
Name
URL
لیکل لازمی نه دې اختیارې دې فقط خپل نوم وا لیکا URL
اویا
Anonymous
کلیک کړې
سائیٹ پر آنے والے معزز مہمانوں کو خوش آمدید.