تین بہترین اموال
(( عن
ثوبان رضی اللہ عنہ قال لما نزلت الذین یکنزون الذھب والفضۃ، کنامع النبی
صلی اللہ علیہ وسلم فی بعض اسفارہ فقال بعض اصحابہ نزلت فی الذھب
والفضۃ، لو علمنا االمال خیر فتتخذہ۔ فقال افضلہ لسان ذاکر وقلب شاکر وزوجۃ
مومنة تعینہ علی ایمانہ )) ( رواہ احمد والترمذی وابن ماجہ )
” ثوبان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ بیان کرتے ہیں کہ جب یہ آیت نازل ہوئی
جو لوگ سونا چاندی جمع کرتے ہیں تا آخر آیت اس وقت ہم نبی کریم صلی اللہ
علیہ وسلم کے ساتھ کسی سفر میں شریک تھے اس آیت کو سن کر بعض صحابہ کرام
نے کہا یہ آیت سونے اور چاندیمیں نازل ہوئی ہے۔ کاش ہمیں پتہ چل جائے کہ کونسا مال بہتر ہے ہم
وہ مال حاصل کر لیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” بہترین مال وہ
زبان ہے جو اللہ کے ذکر میں مشغول رہتی ہے اور وہ دل ہے جو شکر ادا کرتا ہو
اور وہ ایمان دار بیوی ہے جو دینی معاملات میں خاوند کی مددگار بنتی ہے۔ “ ( احمد، ترمذی، ابن ماجہ )
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی ہر وقت یہی کوشش ہوتی تھی کہ
کسی نہ کسی طرح نیکیاں حاصل کر لیں اور ایسا عمل کریں جو دنیا و آخرت کے
لئے نفع بخش ہو۔ جب سفر کے دوران والذین یکنزون الذھب والفضة تا
آخر سورہ نازل ہوئی تو انہیں فکر لاحق ہوئی کہ سونا چاندی جمع کرنا تو
جہنم کی آگ کو دعوت دینا ہے۔ لہٰذا ہمیں کسی ایسے مال کا علم ہو جائے جو
ہمارے لئے نفع بخش ہو۔ ہم وہ مال جمع کر لیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وسلم نے ان کی بات سن کر فرمایا تین چیزیں بہترین مال ہیں۔
پہلی چیز وہ زبان ہے جس پر ہمیشہ اللہ کا ذکر جاری رہتا ہو۔ اسلام نے
زبان کی حفاظت کرنے کی بہت زیادہ تاکید کی ہے سچی زبان، عمدہ کلام اور خوش
گفتاری بہترین مال ہے اور دوسری بہترین چیز جسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وسلم نے عمدہ مال قرار دیا ہے وہ ایسا دل ہے جو اللہ کا شکر ادا کرتا ہو۔
شکر گزار بندہ ہمیشہ صاف دل والا ہوتا ہے اور جو دل اللہ کی یاد سے غافل ہو
وہ شکر ادا نہیں کرتا اور تیسری چیز ہے جسے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے عمدہ
مال قرار دیا وہ ایمان دار بیوی ہے جو نیکی کے کاموں میں اپنے خاوند کا
ہاتھ بٹائے۔
نیک کاموں کی ادائیگی کے لئے اسے فارغ رکھے، ہمیشہ اپنے ہی معاملات
میں نہ پھنسائے رکھے بلکہ نیکی کا سبق بھی دے اور نیکی کرنے کے لئے اسے وقت
بھی دے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” وہ جوڑا انتہائی خوش بخت جو ایک دوسرے کو نماز کے لئے جگائے اور نیکی میں معاونت کرے۔
منبع :ahlehadith.com
No comments:
Post a Comment
السلام علیکم ورحمة الله وبرکاته
ښه انسان د ښو اعمالو په وجه پېژندلې شې کنه ښې خبرې خو بد خلک هم کوې
لوستونکودفائدې لپاره تاسوهم خپل ملګروسره معلومات نظراو تجربه شریک کړئ
خپل نوم ، ايمل ادرس ، عنوان ، د اوسيدو ځای او خپله پوښتنه وليکئ
طریقه د کمنټ
Name
URL
لیکل لازمی نه دې اختیارې دې فقط خپل نوم وا لیکا URL
اویا
Anonymous
کلیک کړې
سائیٹ پر آنے والے معزز مہمانوں کو خوش آمدید.