لندن (جنگ نیوز) کمپیوٹر لیپ ٹاپ کا غلط استعمال آپ کو بیمار کرسکتا ہے۔
تازہ ترین سروے اور تحقیق کے مطابق لیپ ٹاپ کو فرش،
بستر اور اپنی گود میں
رکھ کر روزانہ استعمال کرنے سے گردن،
شانوں اور کلائی کے پٹھے زخمی ہوسکتے
ہیں۔
یونیورسٹی آف لندن کے سروے میں شامل 57 فیصد لوگوں نے جو کہ لیپ ٹاپ
کا روزانہ استعمال کرتے ہیں،
نے جسم میں دردوں کی شکایت کی۔ ان افراد میں
ہر پانچ میں سے ایک نے گردن اور کندھوں میں درد جبکہ 16 فیصد نے کلائی اور
15 فیصد نے کمر کے درد کی شکایت کی۔ سائنسدانوں کے مطابق لیپ ٹاپ کو
استعمال کرتے ہوئے جسمانی پوزیشن کو درست رکھنا ضروری ہے۔
لیپ ٹاپ آپ کی
کہنیوں کی اونچائی تک رکھا ہونا چاہئے اور کمر کو کسی چیز کا سہارا دینا
ضروری ہے۔

