چینی کا زائد استعمال گردوں کیلئے نقصان دہ ہے، امریکی تحقیق
ذائقہ دارمٹھائیاں اور سویٹ ڈشز کسے پسند نہیں ہوتیں
لیکن انہیں کھاتے ہوئے بھی صحت کا خیال رکھناضروری ہے
کیونکہ تحقیق کے مطابق چینی کا حد سے زیادہ استعمال نقصان دہ ثابت ہوتا ہے۔امریکا کی یونیورسٹی آف کولوراڈوکی تحقیق کے مطابق
چینی یا مٹھاس سے بھرپور غذاؤں کا حد سے زیادہ استعمال
جسم کوکئی بیماریوں کا گڑھ بناسکتا ہے۔
اس سے نہ صرف شوگر ہوسکتی ہے بلکہ بہت زیادہ مٹھاس،
ہائی بلڈ پریشر،دل کے امراض اور موٹاپے کو بھی دعوت دیتی ہے۔
تحقیق دانوں کے مطابق چینی سے بھرپور غذائیں کھانے میں
توازن رکھنا ضروری ہے ورنہ گردوں پر بھی
منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
