سوال
محترم مفتی صاحب !السلام علیکم !
اذان کے بعد دعاکرنا فرض ہے یا سنت ؟ جزاک اللہ
سائل : مکرم
جواب
اذان کے بعد یہ دعاء پڑھنا
" اللھم رب ھذہ الدعوۃ التامۃ۔۔۔الخ"
سنت ہے۔ بعض لوگوں نے اذان کے بعد دعاء کے لیے اپنی طرف سے دعاء کرنے کی جو صورتیں تجویز کررکھی ہیں وہ خلاف سنت ہیں۔
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ بنوری ٹاؤن کراچی 